سرسوں کا تیل صحت کے لئے مفید ہوتا ہے، اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اومیگا 6 فیٹی ایسڈز،وٹامن ای، آئرن جیسے غذائی اجزاہوتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ تیل کئی بیماریوں میں دوا کی طرح کام کرتا ہے۔سرسوں کا تیل صدیوں سے کھانا پکانے کے لئے استعمال ہوتا رہتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایک زمانے سے اس کے تیل کا استعمال مالش کے لئے بھی کیا جاتا رہا ہے۔ یوں تو سرسوں کے تیل کی کئی اقسام ہیں، لیکن خام تیل خالص سمجھا جاتا ہے، تیز خوشبو اس کی خاصیت ہوتی ہے۔سرسوں کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اومیگا 6 فیٹی ایسڈز مونو ان سیچوریٹڈفیٹس، پولی ان سیچوریٹڈ فیٹس، ،وٹامن ای، معدنیات اور آئرن جیسے غذا اجزا شامل ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ تیل کئی بیماریوں میں دوا کے طور پر کام کرتا ہے۔