بالی ووڈ کی مقبول جوڑی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریب بروز پیر 6 فروری کو جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی جانب سے کوئی مصدقہ خبریں سامنے نہیں آئی ہیں۔تاہم جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس انتظامیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فنکار جوڑی کی شادی سوریہ گڑھ پیلس میں ہی منعقد کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی میں قریبی رشتہ داروں، شاہد کپور، ان کی اہلیہ میرا راجپوت، کرن جوہر اور منیش ملہوترا سمیت تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔