بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی چندی گڑھ میں ہو گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی جلد شادی کی افواہیں گزشتہ چند روز سے زیرگردش ہیں اور اب یہ خبر آئی ہے کہ دونوں نے اپنی شادی کی جگہ کو حتمی شکل دے دی۔رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی پہلے گوا میں ہونا تھی تاہم اب اوبرائے سکھ ولاس، چندی گڑھ میں شادی کو حتمی طور پر طے کر لیا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ سدھارتھ ملہوترا نے یہ فیصلہ اپنے خاندان کو دیکھتے ہوئے کیا جبکہ تاحال ان کی شادی کی تاریخ سامنے نہیں آئی۔