پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے سجل علی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا۔اپنے حالیہ انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ سجل علی میری پسندیدہ اداکارہ ہیں ، سجل کے ساتھ میں نے صرف ایک ہی سیریل کیا ہے لیکن واقعی ان کے اندر کوئی جادو ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ایوارڈ نہیں ملتے بلکہ اس میں لابی اور فیورٹ ازم کا اہم کردار ہوتا ہے، شو میں اپنے پسندیدہ فنکاروں کو جمع کر کے ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے، ایک زمانے میں میں بھی فیورٹ تھا لیکن اب اس کی پروا نہیں کرتا۔