ساکا پنجہ صاحب تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، ایڈیشنل سیکر ٹری شرائنز نے استقبال کیا۔
ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے سکھ یاتریوں کا وفد پارٹی لیڈر گیانی ہرمیت سنگھ کی قیادت میں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا ، متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری (شرائنز ) رانا شاہد نے وفد کا پرتباک استقبال کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکر ٹری سیف اللہ کھو کھر پردھان , PSGPC سردار امیر سنگھ سمیت دیگر سکھ رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ,پارٹی لیڈر گیانی ہرمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور ہم بہترین استقبال پر حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں ،انہوں نے کہا کہ ساکا پنجہ صاحب کی100 سالہ تقریبات میں شرکت ایک تاریخی عمل ہے، رانا شا ہد نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ چیرمین بورڈ کے احکامات پر مہمانوں کی سکیورٹی اوررہائش سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل ہیں، پردھان سردار امیر سنگھ نے کہا کہ ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ نے ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبا ت کے بہترین انتظامات کیئے ہیں ،بعد ازاںیاتریوں کو سخت سکیورٹی حصار میں حسن ابدال روانہ کیا گیا۔