پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مری سانحے کی انکوائری کمیٹی کی سفارشات کے مطابق پندرہ افسران کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔انہوں نے بدھ کے روز لاہور میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر مری، اے ایس پی مری کے علاوہ راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر ، سی پی او اور سی ٹی او کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مری کا واقعہ ایک عظیم سانحہ ہے اور پنجاب حکومت نے سانحے کی تحقیقات کے حوالے سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔