پاکستانی معروف اداکارہ سارہ خان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔مداحوں سے محبتیں سمیٹنے والی اور خوش قسمتی سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا بہت کم ہی سامنا کرنے والی سارہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعدد 10 ملین تک جا پہنچی ہیں۔
سارہ خان اپنے نت نئے روپ اور کرداروں کے سبب ڈراموں میں بے حد پسند کی جاتی ہیں جبکہ تاحال انہوں نے کوئی فلم سائن نہیں کی ہے۔سارہ خان ایک کامیاب اداکارہ ہونے سمیت ایک ماں اور گلوکار فلک شبیر کی اہلیہ ہیں۔