سائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ(Sinotec solar Pvt Ltd) نے کراچی میں 3GW کا سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگاتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا آغاز کردیا
اس منصوبے کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھایا جا رہا ہے جو پلانٹ کی تنصیب کیلئے دستاویزی کام میں آسانیاں فراہم کر رہی ہے
اس منصوبے سے پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی طور پر پیداوار شروع ہوسکے گی اس کے ساتھ ساتھ سائنوٹیک ڈرائی بیٹریوں (Dry Battries) اور الیکٹرک وہیکلز(Electric Vehicles)ٹرکوں کی تیاری میں معاونت کرے گی
اس منصوبے سے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI)آئیگی جبکہ درآمدات پر انحصار کم ہوگا اور ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئینگے
یہ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی اور ملک میں صاف توانائی کی مہم کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا
حکومت پاکستان نے سائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ(Sinotec solar Pvt Ltd) پر زور دیا کہ وہ خام مال اور مشینری کی درآمد پر زیرو ریٹیڈ ڈیوٹی کے اہل ہونے کے لیے ایک تفصیلی پانچ سے سات سالہ مقامی منصوبہ پیش کرے