زیارت میں رواں سیزن کی پہلی برف باری،سردی میں اضافہ

زیارت میں رواں سیزن کی پہلی برف باری کے باعث سردی بڑھ گئی، کوئٹہ میں بھی سردی میں اضافہ ہوگیا، گاڑیوں کے شیشوں پر پڑی اوس برف بن گئی ۔اس کے علاوہ کشمیر کی وادی نیلم کے مختف علاقوں میں دو روز کے وقفے کے بعد دوبارہ بارش اور برف باری ہوئی جبکہ خیبر کی بالائی وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ۔رپورٹس کے مطابق اسکردو اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، راولاکوٹ میں منفی تین، کوئٹہ منفی دو اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

برف باریپاکستانزیارتسردیموسم سرما
Comments (0)
Add Comment