زندگی گزارنے کے لیے کسی مرد کی ضرورت نہیں، آئمہ بیگ

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انھیں زندگی گزارنے کے لیے کسی مرد کی ضرورت نہیں رہی۔نجی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران آئمہ بیگ نے کیریئر میں اپنی پسند اور ناپسند سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دوران انٹرویو شادی سے متعلق سوال کے جواب میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اب مردوں کے حوالے سے کوئی توقعات نہیں ہیں لیکن چاہتی ہوں کہ جو بھی ہو وہ انسان کا بچہ ہو اور ساتھ دینے والا شخص ہو۔آئمہ بیگ نے کہا کہ مجھے اب اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی شخص زندگی میں آگیا تو اسے ایک بونس تصور کروں گی بصورت دیگر مجھے زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے نہ ہی اس حوالے سے کچھ سوچنے کی ضرورت ہے۔

آئمہ بیگانٹرٹینمنٹانٹرویوپاکستان شوبزگلوکارہ
Comments (0)
Add Comment