پرتگال کے نمبر ون فٹبال پلئیر رینالڈو اس سے قبل چار ورلڈ کپ میں ۱۶ میچ کھیل چکے ہیں اور اس سال نومبر میں قطر میں ھونے والا ورلڈ کپ ان کا پانچواں ورلڈ کپ ھو گا -37 سالہ رینالڈو نے 2001سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا ۔انکا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا اور ابتدائی زندگی کافی مشکلات کا شکار رھی۔ وہ پرتگال کی انڈر 15, 17,20 ٹیم میں بھی رہے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے ۲۰۰۴ میں پہلا انٹرنیشنل گول کیا اور اب تک ۱۱۷ انٹرنیشنل گول کر چکے ہیں ۔ مانچسٹر یونیٹڈ کی طرف سے کھیلتے انہوں نے ۱۰۲ گول کیے۔ رینالڈو کو انتہائی مہنگا پلئیر مانا جاتا ہے اور حال ہی میں انکو مانچسٹر یونئٹڈ نے 26 ملین پاؤنڈ میں خریدا ہے۔انہیں ۲۰۲۰ مین "گولڈن شو” بھی مل چکا ہے جو کہ انکی بہترین صلاحیتوں کا اعتراف ہے