راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ عالمی فیشن آئیکن 29 سالہ جارجینا روڈریگزایک بار پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگزکے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں، فٹبال اپنی گرل فرینڈ سے ناراض ہیں۔رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ رونالڈو کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ والدین کے طور پر دیرینہ شراکت داری میں رہنے کے باوجود تیزی سے خودغرض ہورہی ہیں ، اور انکے رشتے میں اس کے جذبات کا لحاظ نہیں کر رہیں۔رونالڈو کی گرل فرینڈ نے حال ہی میں اپنی دستاویزی فلم “میں جارجینا ہوں”میں کام کیا تھا جس میں انہوں نے روزمرہ کی زندگی، اس کی فٹنس روٹین سے لے کر اس کے کاروباری منصوبوں اور فٹبالر کے ساتھ تعلقات کو عکس بند کیا تھا۔قبل ازیں جوڑے نے اپنے پرائیویٹ جیٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا، کیونکہ دونوں اس طیارے کو پسند نہیں کرتے تھے۔ پرتعیش گلف اسٹریم طیارے جی200 کی قیمت 20 ملین یورو ہے۔