روس یوکرین میں کچھ نہ کچھ کرنا چاہتا ہے اوروہ کرے گا‘ایسا ہواتواس کی ذمہ داری مکمل طورپرروسی صدرولادی میرپیوٹن پرعائد ہوگی‘یوکرین کیخلاف کارروائی کی تو وعدہ ہے کہ روس پرایسی پابندیاں عائد کرینگے جو پہلے کسی نے نہیں دیکھی ہونگی
امریکی صدرجوبائیڈن کا نیوزکانفرنس سے خطاب
امریکی صدرجوبائیڈن نے روس کی جانب سے یوکرین پرحملے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین میں کچھ نہ کچھ کرنا چاہتا ہے اوروہ کرے گا‘ایسا ہواتواس کی ذمہ داری مکمل طورپرروسی صدرولادی میرپیوٹن پرعائد ہوگی‘یوکرین کیخلاف کارروائی کی تو وعدہ ہے کہ روس پرایسی پابندیاں عائد کرینگے جو پہلے کسی نے نہیں دیکھی ہونگی۔ جمعرات کو امریکی صدرجوبائیڈن نے نیوزکانفرنس سے خطاب میں کہا کہ روس یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔ ایسا ہواتواس کی ذمہ داری مکمل طورپرروسی صدرولادی میرپیوٹن پرعائد ہوگی۔امریکی صدرکا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین میں کارروائی کی تو یہ وعدہ ہے کہ روس پراسی پابندیاں عائد کریں گے جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھی ہوں گی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد روس کا یوکرین پرحملہ ایسا اقدام ہوگا جس کے دوررس نتائج نکلیں گے۔روس یوکرین میں کچھ کرنا چاہتا ہے اوروہ کرے گا۔امریکی صدرجوبائیڈن نے مزید کہا کہ امریکا پولینڈ سمیت خطے میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے۔ ایسا نیٹو معاہدے کے تحت کیا جارہا ہے۔روس نے 2014 میں کریمیا پرحملہ کرکے قبضہ کرلیا تھا۔