روس کے یوکرین پر 50 سے زائد میزائل حملے

روس نے ایک ہی دن میں یوکرین پر 50 میزائل حملے کرڈالے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے پچاس سے زائد میزائل حملے کیے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔یوکرین فوج نے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس نے مختلف اوقات میں میزائل حملے کیے جن میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ چوالیس میزائل فضا میں تباہ کئے گئے جبکہ چھ میزائل یوکرین کے مختلف شہروں میں جاگرے۔دارالحکومت کیف میں گرنے والے میزائلوں کے باعث بجلی کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا اور کم وبیش ساڑھے تین لاکھ گھروں کی بجلی معطل ہوگئی، بجلی معطل ہونے سے اسی فیصد شہری پانی سے محروم ہوگئے۔

حملہروسمیزائلیوکرین
Comments (0)
Add Comment