روس کے شہر ارکتسک میں سکھوئی 30 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایس یو 30 طیارہ ایک رہائشی عمارت کے اوپر جا گرا تاہم آخری اطلاعات تک کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔اس حوالے سے روسی حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں موجود تمام شہری محفوظ رہے، لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوا۔علاوہ ازیں روس نے یوکرین کے بڑے آئل ڈپو کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل ڈپو میں ایک لاکھ ٹن ایوی ایشن فیول موجود تھا۔