امریکا کا یوکرینی صدر کی اپیل پر یوکرین کو مزید 8 سو ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان
امریکا کے صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا
امریکا یوکرین کو 5 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر، 600 اسٹنگر اینٹی ایئر کرافٹ نظام دے گا،امریکی میڈیا
مغرب کی دنیا پر غلبے کی کوشش ختم ہونے کو ہے،یوکرین میں روس کا فوجی آپریشن جاری رہے گا،روسی صدر پیوٹن
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روسی حملہ ملک کے لیے نائن الیون قرار دے دیا۔یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے امریکی کانگریس سے روس کے خلاف جنگ کے لیے امداد بھی مانگ لی ہے۔امریکا نے یوکرینی صدر کی اپیل پر یوکرین کو مزید 8 سو ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔امریکا کے صدر جو بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے دیا۔دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو 5 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر، 600 اسٹنگر اینٹی ایئر کرافٹ نظام دے گا۔امریکی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو 70 ہموی گاڑیاں بھی دے گا۔ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ مغرب کی دنیا پر غلبے کی کوشش ختم ہونے کو ہے۔انہوں نے اپنے روسی شہریوں کو ملک کے غداروں سے خبرداربھی کیا ہے۔روسی صدر پیوٹن کا بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کا فوجی آپریشن جاری رہے گا۔