روسی اور ترک صدر 19 جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے

تہران/ ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوگان ’شام امن مذاکرات‘ کیلئے 19 جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن سہ فریقی شام امن مذاکرات کیلئے 19 جولائی کو تہران روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی اور ترک صدر اردوگان سے ملاقات کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ایران میں ہونے والی سہ فریقی ملاقات کا مقصد مشرق وسطیٰ میں 11 سال سے جاری تنازعے کے خاتمے کا حل نکالنا ہے۔اطلاعات کے مطابق دورہ تہران کے موقع پر پیوٹن ترک صدر رجب طیب اردوان سے الگ ملاقات بھی کریں گے۔خیال رہے کہ فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے ولادی میر پیوٹن کا یہ دوسرا غیر ملکی دورہ ہے، اس سے قبل جون میں پیوٹن نے تاجکستان کا دورہ کیا تھا۔

ایران کا دورہترکروسی
Comments (0)
Add Comment