چار روز میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد 5ہزار تک پہنچ گئی
روس میں جنگ مخالف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا ، ،مزید2ہزار مظاہرین کر لئے گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے درجنوں شہروں میں جنگ کی مخالفت کرنے والے کارکنوں نے یوکربن پر ملکی حملے کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ہزاروں افراد نے ملک کے سخت احتجاجی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان مظاہروں میں حصہ لیا۔بہت سے مظاہرین نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر جنگ بند کرو اور یوکربن کے لیے امن جیسے نعرے درج تھے۔آزاد مبصرین کے مطابق مزید 2ہزار مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ۔گذشتہ چار روز میں روس میں تقریبا ً5ہزار مظاہرین کی گرفتاریاں عمل میں آچکی ہیں.