بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی بیٹی کی پیدائش کے بعد اسپتال کے باہر سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر رنبیر کپور کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، اس تصویر میں اداکار کو اسپتال پہنچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں ان کی اہلیہ، اداکار عالیہ بھٹ اس وقت داخل ہیں۔یاد رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے گھر اتوار کے روز ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔