بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کو لے کر اسپتال سے گھر پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عالیہ بھٹ کو جمعرات کی صبح اسپتال سے ڈسچارج ہونےکے بعد شوہر، اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس دوران رنبیر کی والدہ، اداکارہ نیتو کپور کو بھی بیٹے، بہو اور پوتی کے ہمراہ اسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔