انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی سیاست میں ایک ضروری سیاسی خلا کو پر کر کے بی جے پی کی اندھی سیاست کو لگام ڈال دی ہے- پچھلے دس سال سے سیاست میں متحرک راہول گاندھی پہلی دفع کسی آئینی حیثیت میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اہم حریف کے طور پر سامنے آئے ہیں- کیا راہول وزیر اعظم مودی کی اندھی طاقت کے خلاف توازن قائم کر پائیں گے؟ یہ راہول گاندھی کا ایک کڑا امتحان ہے
پچھلے دس سال میں کوئی بھی اپوزیشن پارٹی قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے درکار 543 میں سے10 فیصد یا 55 نشستیں نہیں جیتی تھیں۔ حالیہ عام انتخابات میں کانگریس نے 99 نشستیں حاصل کر کے بھارتی سیاست میں تبدیلی کا عندیہ دیا ہے-
یہ ایک نئی سیاست صورتحال ہے جو کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لئے اہم چیلنجز ہے-