راکھی ساونت کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے نماز پڑھتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔عادل خان درانی کے ساتھ شادی کے بعد سے راکھی ساونت بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔راکھی ساونت نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اُنہیں اس ویڈیو میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اداکارہاسلامبولی ووڈراکھی ساونتنماز
Comments (0)
Add Comment