راولپنڈی میں ہونےوالی میٹنگ پاکستان کےلیے خوش آئند ثابت ہوگی : شیخ رشید کا ٹویٹ

سابق وزیرداخلہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ راولپنڈی میں ہونےوالی میٹنگ پاکستان کےلیے خوش آئند ثابت ہوگی۔ حکومت نےملک کاسیاسی اورمعاشی دیوالیہ نکال دیاہے۔ ہمیں اسمبلی اس لیےلانا چاہتےہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پرڈیل ہوسکے۔ان کا کہنا ہے کہ10روزمیں فائنل راونڈ ہوگا، اکتوبرنومبر فیصلہ کن ہوگا، لانگ مارچ یا الیکشن کی تاریخ، ایک کا ہونا ضروری ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے مظلوم عوام کےساتھ ہوتےہیں، ظالموں کےساتھ نہیں۔ نیب کی عدالتیں4اورکیس3 رہ گئےہیں، ڈارکوIMF اور دنیا سے کچھ نہیں ملا نہ ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں۔ بجلی کےبعد سردیوں میں گیسں کابحران سر پرآگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے، رانا ثنااللہ حکومت کو لے ڈوبے گا۔

پاکستانٹویٹراولپنڈیشیخ رشید
Comments (0)
Add Comment