راولپنڈی (نیوز ڈیسک )آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں سوشل میڈیا پر فالوورز کی دوڑ جاری ہے ، وہیں بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی ان چند شخصیات میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں رانی مکھرجی نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی وجہ بتائی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا آپ پر ایک الگ پریشر ڈالتا ہے اور اسے روز کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنا پڑتا ہے اور یہ دونوں چیزیں میں نہیں سنبھال سکتی۔رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ یہ ہر فرد کی اپنی مرضی ہے کہ وہ اس پریشر کے سامنے جھکنا چاہتا ہے یا نہیں،جب سوشل میڈیا کا آغاز ہوا تو سب نے مجھ سے کہا آپ کو سوشل میڈیا پر اکاو¿نٹ بنانا چاہیے لیکن مجھے اچھے سے معلوم ہے کہ میں یہ چیز نہیں کرسکتی ، میں اس میں اچھی نہیں ہوں تو میں پھر اسے استعمال کرکے خود کو مشکل میں کیوں ڈالوں؟اس کے علاوہ رانی مکھرجی نے کہا کہ میں نے اپنی ذاتی اور پروفیشنل زند گی الگ رکھی ہوئی ہے، میں اور میرے شوہر آدتیا چوپڑا اپنی بیٹی کے سامنے فلموں کے بارے میں بات بھی نہیں کرتے۔