عتیق الر حمان
یہ دائیں بائیں مڑنے والی سمت نھی بلکہ شخصیت کے دو رخ ھیں۔ اس سے آپ شخصی جکاؤکا اندازہ لگا تے ھیں کہ فالج ، دماغ کے کس طرف ھوا ھے۔ اگر کوئی اقدار سے مکمل عاری نظر آ رھا ھے تو فالج لیفٹ ھوا ھے اور اگر عقل بالکل موقوف ھوئی ھے تو دائیں طرف کا جھٹکا ھو گا۔ ویسے تو شخصیات کے تجزے کیلئے صرف رشتہ دار یا باس کا تجربہ کافی ھے لیکن لیفٹ اور رائٹ والے دور سے نظر آجاتے ہیں۔ اگر بال الجھے ھوئے اور شرٹ کا ایک کنارہ پینٹ سے باھر تو لیفٹ اور اگر شلوار گھٹنے سے اوپر اور چہرے پر سختی تو رائٹ۔
لیفٹ رائٹ والے عام لوگ نھی ھوتے یہ اوپر والے مدار پر گھومتے ھیں۔ لیفٹ اکثر ٹویٹر پر یا بینر اٹھائے ملیں گے ، جبکہ رائٹ ڈنڈے اٹھائے ھوئے سڑک کے کنارے۔ ایک الفاظ سے کٹ لگاتا ھے تو دوسرا ڈنڈے سے زخم۔ھیں یہ دونوں سدھائے ھوئے کاریگر۔ ان دونوں کی کوئی motivation نھی ھے بلکہ یہ کیفیت ھے جو موسم کی طرح ھر وقت طاری رھتی ھے۔ ان دونوں کا مقصد حیات یھی ھے کہ متحرک اور چوکنے رھو اور امن کو زیادہ نھی ٹکنے دینا، اور گھما کے رکھنا ھے ۔عام آدمی کی پرورش گھر والوں کی ذمہ داری ھے ۔ لیفٹ رائٹ کی پرورش چ گویرہ کی بائوگرافی اور انقلابی منصفوں کی تحریریں اور تنظیمیں کرتی ھیں۔ لیفیٹ کی مغرب پزیرائی کرتا ھے تو رائٹ کو بھی پسند کرنے والے لاکھوں کروڑوں ھیں۔ لیفٹ ھر معاشرے میں تقریبا یکساں معیار رکھتے ہیں جبکہ رائٹ ھر معاشرے کا ھوتا ضرور ھے لیکن کیفیت مختلف ھوتی ھے۔ بھارت کا رائٹ بہت ھی خطرناک اور بدبودار ھے۔ تیس کروڑ مسلمانوں کے علاوہ شودر ذات کے کروڑوں ھندؤوں کو اپنی دھشت سے خوف زدہ کر رکھا ھے۔ مغرب میں انگلینڈ ، جرمنی ، فرانس اور دوسرے یورپی ممالک کا رائٹ ، کافی زیادہ رائٹ پر ھے۔ جبکہ امریکہ کا رائٹ ، لیفٹ سے ملا ھوا ھے ۔ دونوں باھمی مشاورت سے چلتے ہیں ۔ چینی ابھی فیصلہ نھی کر پائے کہ لیفٹ چلنا ھے یا رائٹ اس لئے فی الحال درمیانی راہ لئے ھوئے ھیں۔
پاکستان میں لیفیٹ کی واحد ذمہ داری اداروں پر تنقید ھے ۔ ھمارے ھاں یعنی وطن عزیز میں لیفٹ ، رائٹ کو ملک میں تمام بیماریوں کی جڑ سمجھتا ھے۔ اور رائٹ ، لیفٹ والوں کو جہنمی گردانتا ھے۔نواز شریف اور عمران خاں دونوں پر الزام ھے کہ یہ رائٹ کے پیدہ کردہ ہیں ۔ لیفٹ ابھی تک بھٹو اور بے نظیر سے آگے نھی بڑا۔ افغانستان نے پچھلے حالیہ برسوں میں لیفٹ کی کافی آبیاری کی ھے۔ ماما قدیر کی لیفٹ میں شمولیت نے اس گروپ کی قد آوری کو کافی نقصان پہنچایا۔ لیفٹ میں شامل مرد بالوں کو پیچھے سے باندھتے ہیں ( جسے پنجابی میں گت ) کہتے ہیں اور عورتیں بالشت بھر بال اور اسی سائز کے کپڑے صرف رائٹ کو چڑانے کے لئے پہنتی ہیں۔ لیفیٹ پوسٹ ماڈرنزم کی پیداوار ھے ، ان کا ماننا ھے کہ جو کچھ سنائی یا دکھائی دے رھا ھے سب کو چیلنج کرتے جاؤ۔ رائٹ اندر سے خالی ھے اور باھر سے پرتشدد-رائٹ سے تشدد اور توڑ پھوڑ نکال تو پیچھے صرف ڈھانچا رہ جائے گا۔اور لیفٹ کو کپڑے پہنا دو تو عدالتوں کے باھر بیٹھنے والی منشی لگیں گے۔ لیکن رائٹ پوری دنیا میں ایک مضبوط شناخت ھے الیکشن میں کا میابی کے لئے ، اسی لئے اس کی پزیرائی بھی اسی درجے کی ھے۔ لیفٹ کو تماشے کے لئے رکھا ھوتا ھے جو وہ اکثر کرتے ہیں۔ اگر آپ نے کبھی فیصلہ کرنا ھو تو نہ لیفٹ نہ رائٹ ، صرف آگے کی طرف نکلنا ھے۔