ذائقے کا دوسرا نام”کھوکھا کھولا” کیفے, ڈی ایچ اے -ٹو


بلاگ؛ ڈاکٹر عتیق الرحمان
‏ DHA-2 میں کھوکھا کھولا کیفے ایک زبردست ریسٹورنٹ-
ھماری ایک عزیزہ امریکہ سے جمعہ کو تشریف لائیں – پچھلے پچیس تیس سال سے فلوریڈا ، امریکہ میں مقیم ہیں- پاکستان میں اپنے ماضی کے دنوں کی یاد کو تازہ کرنے آئیں ہیں- ان کی خواھش تھی کہ روائتی مگر بھر پور ذائقے والا کھانا کھایا جائے- ھم نے ذائقے والی جگہ کی تلاش میں دوستوں سے پوچھ پرتیت کی تو پتا چلا کہ "” کھوکھا کھولا نے ڈی ایچ اے فیز -۲، میں نئی برانچ شروع کی ھے- ھم نے پہلے بھی کھوکھا کھولا کے ذائقے کا سن رکھا تھا – سوچا چلتے ہیں- صبح، اتوار کو ،برنچ کے لئے وھاں موجود تھے – اس قدر لذیذ کھانا، چنے، آلو بھجیا، پراٹھے، حلوہ پوڑھی ، کڑک چائے اور لسی ، مدتوں بہت کھانے کو ملی-ھماری امریکہ پلٹ مہمان انگلیاں چاٹتی ھوئی ریستوران سے باھر نکلیں- ڈی ایچ اے ٹو کمرشل ایریا میں پاکستان کے ستر اور اسی کی دھائی کے کلچر کا نمائندہ کھوکھا کھولا عین اپنے موٹو ” کھانا، موج ، رولا” کا منہ بولتا ثبوت ہے- کھانے کے دوران ھم نے مینجر کو بلایا تو ایک چھوٹی عمر کے نوجوان آ گئے- نعمان نام بتایا- ھم نے کھانے کے ذائقے کا بتایا ھے کہ انتہائی لذیذ پکوان ہے- انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی بیگم ، نوجوان میاں بیوی ، ہی کھوکھا کھولا کے مالک بھی ھیں- ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھا ریسٹورنٹ کھولنا ان کا خواب تھا- وہ بہت خوش ہیں کہ ان کا خواب پورا ھوا-مزہ ، صفائی اور معیار ہی ان کی ترجیح ھے- ذائقہ بہترین ھو گا تو گاھک دوبارہ آئے گا- مستند سٹاف ، بھی کھانے پینے کے کاروبار میں بہت اھمیت رکھتا ھے- انہوں نے کہا کہ ” کھوکھا کھولا” ایک برینڈ ھے اور ھم اس برینڈ کو مزید بلندیوں تک لے کے کر جائیں گے-


کیفے کی تذئین آرائش میں نعمان اور آمنہ نے خاص دھیان دیا ھے- ریستوران کے اندر دیواروں پر ۱۹۷۰ اور ۱۹۸۰ کی دھائی کی ثقافت ، کھیل، فلم، ٹی وی اور میوزک کے روائتی کلچر اور کرداروں کو اجاگر کیا گیا ھے- انتہائی دلکش منظر کشی کھانے کے ذائقے کو چار چاند لگا تی نظر آتی ھے- لنچ، ڈنر ، برنچ ،ھائی ٹی کے لئے بھر پور مینیو -صاف ستھرا ماحول، مستند سٹاف، بھر پور ذائقہ ، کھوکھا کھولا واقعی ایک بے مثال ریسٹورنٹ ہے-
ھماری مہمان تو گرویدہ ہو چکی ہیں کھو کھا کھولا کی- اور ھم بھی-

ذائقے کا دوسرا نام "کھوکھا کھولا" کیفےکھوکھا کھولا
Comments (0)
Add Comment