امریکا نے عمران خان کا دورہ روس منسوخ کرنے کیلئے دباو ڈالا، پاکستان کی جانب سے امریکی دباومسترد کردیا گیا۔ دورہ منسوخ نہ کرنے پر امریکہ نے وزیراعظم عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا‘عمران خان کیخلاف اچانک عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی گئی‘ امریکی اہلکار نے یوکرین پر پاکستانی قیادت کے متوازن ردعمل کی مذمت کی
دھمکی آمیز امریکی خطپر ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا کا ردعمل
الزامات میں کوئی صداقت نہیں ‘امریکہ نے ایک بار پھر الزامات مسترد کر دئیے
دھمکی آمیز امریکی خط، روس کا رد عمل آگیا، ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے‘امریکہ نے عمران خان کا دورہ روس منسوخ کرنے کیلئے دباو ڈالا‘ پاکستان نے امریکی دباو مسترد کردیا ‘ دورہ منسوخ نہ کرنے پر امریکہ نے وزیراعظم عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا‘عمران خان کیخلاف اچانک عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی گئی‘ امریکی اہلکار نے یوکرین پر پاکستانی قیادت کے متوازن ردعمل کی مذمت کی جبکہ امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ منگل کو دھمکی آمیز امریکی خط پر روس کا رد عمل سامنے آیا ہے ، ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے عمران خان کا دورہ روس منسوخ کرنے کیلئے دباو¿ ڈالا، پاکستان کی جانب سے امریکی دباو مسترد کردیا گیا۔ دورہ منسوخ نہ کرنے پر امریکا نے وزیراعظم عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا۔ماریہ زخارووا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف اچانک عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی گئی۔ امریکی اہلکار نے یوکرین پر پاکستانی قیادت کے متوازن ردعمل کی مذمت کی۔ادھر دوسری جانب دھمکی آمیز خط کے معاملہ پر امریکا نے الزامات پھر مسترد کردئیے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کہتے ہیں امریکا پر لگائے گئے الزامات میں قطعی صداقت نہیں، کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے۔انہوں نے مزید کہا امریکا قانون کی حکمرانی اور اس کے تحت برابری کے اصولوں کو سپورٹ کرتا ہے، یہ اصول صرف پاکستان کیلئے نہیں، دنیا کے دوسرے ممالک کے لئے بھی ہے۔