دن بھر میں 3 سے 4 بار محض ایک منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں صحت مند رہنے کےلئے مفید

کیا آپ جم جائے بغیر فٹ اور صحت مند رہنا چاہتے ہیں؟ تو طبی ماہرین نے اس کا آسان ترین نسخہ بتادیا ہے۔دن بھر میں 3 سے 4 بار محض ایک منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں جیسے دوڑنا، تیز چہل قدمی، بھاری سامان اٹھانا یا تیزی سے سیڑھیاں چڑھنے سے صحت مند اور فٹ رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں یوکے بائیو بینک سے 25 ہزار سے زیادہ افراد کے جسمانی سرگرمیوں کے ڈیٹا کو حاصل کیا گیا اور پھر ان کا جائزہ لگ بھگ 7 سال تک لیا گیا۔ان میں سے کوئی بھی فرد فارغ وقت میں ورزش کرنے کا عادی نہیں تھا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں 3 سے 4 بار دل کی دھڑکن تیز کردینے والی جسمانی سرگرمیوں سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔اسی طرح دل کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک یا فالج وغیرہ سے موت کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔محققین نے بتایا کہ دن بھر میں 3 سے 4 منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں کو روزمرہ کے معمولات میں آسانی سے شامل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سرگرمیوں کو معمول بنانا چاہیے جن سے دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہوجائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے کسی تیاری یا خصوصی صلاحیت کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ بس اپنے چلنے کی رفتار تیز کردیں یا گھر کے کام زیادہ پرجوش انداز سے کرکے بھی آپ خود کو فٹ اور صحت مند رکھ سکتے ہیں۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں 11 بار ایک منٹ کے لیے سخت جسمانی سرگرمیوں سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ 65 فیصد جبکہ کینسر سے 49 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

تحقیقجسمانی سرگرمیاںصحتماہرینورزش
Comments (0)
Add Comment