دنیا مہنگائی اور کساد بازاری سے تو بچ سکتی ہے لیکن موسمیاتی بحران سے نہیں:کرسٹالینا جارجیوا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ دنیا مہنگائی اور کساد بازاری سے تو بچ سکتی ہے لیکن موسمیاتی بحران سے نہیں۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے مصر میں جاری کانفرنس میں العربیہ سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے مہم چلانےکی ضرورت ہے کیونکہ اگر لوگ اس بات کا خیال نہیں رکھیں گے کہ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کے وجود کیلئے خطرہ ہے تو وہ اس کی بہتری کیلئے سست روی کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کساد بازاری اور مہنگائی سے بچنا مشکل ہے لیکن بچا جاسکتا ہے مگر بحیثیت انسان ہم جس چیز سے نہیں بچ سکتے وہ ایک غیر محدود موسمیاتی بحران ہے۔

آئی ایم ایفبحرانکرسٹالینا جارجیواموسمیاتی تبدیلی
Comments (0)
Add Comment