راولپنڈی (نیوز ڈیسک )مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آخر چل کیا رہا ہے، ہفتے کے اختتام پر کنفیوژن اس وقت مزید بڑھ گئی جب کچھ ایسی ہائی پروفائل شخصیات کے اکاؤنٹس کو بھی بلیو ٹِکس دوبارہ مل گئے جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔کئی مشہور شخصیات نے اپنے ٹوئٹس میں بتایا ہے کہ اُنہوں نے ٹوئٹر بلیو کی ماہانہ فیس 8 ڈالرز ادا نہیں کی لیکن اس کے باوجود بھی صرف اس لیے اُن کا اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے کیونکہ انہوں نے ٹوئٹر بلیو کو سبسکرائب کیا ہے اور اپنےفون نمبر کی تصدیق کی ہے۔جبکہ کچھ مشہور شخصیات کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے تو ٹوئٹر بلیو کو سبسکرائب بھی نہیں کیا اور نہ ہی اپنے فون نمبر کی تصدیق کروائی لیکن پھر بھی ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائڈ ہے۔یہاں تک کہ کچھ دنیا سے رخصت ہوئے ہائی پروفائل ٹوئٹر صارفین کو بھی بلیوٹِکس دوبارہ مل گئے جوکہ پچھلے کئی سالوں سے ایکٹو بھی نہیں ہیں۔