دنیا بھر میں ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اچانک اموات میں اضافہ ہوگیا

دنیا بھر میں ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اچانک اموات میں اضافہ ہوگیا ہے، ماہرین نے طرز زندگی تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے دل کے حجم اور پٹھوں میں اضافے، رگوں میں رکاوٹ اور خون پمپ کرنے والے اعضا میں خرابی ہارٹ اٹیک کی وجہ بن رہی ہے۔ماہرین کے مطابق اگر جسم میں غیر معمولی علامات نظر آئیں تو ہوشیار رہیں، سینے یا پیٹھ میں درد کو کبھی کمتر نہ سمجھیں، دل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے تناؤ اور سگریٹ نوشی سے گریز کریں۔ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ ورزش کو زندگی میں لازمی شامل کریں، روزانہ 30 منٹ کی چہل قدمی بھی دل کے دورے سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

اضافہامواتڈاکٹرصحتہارٹ اٹیک
Comments (0)
Add Comment