دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 12 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 49 کروڑ97 لاکھ 48 ہزار 65 ہوگئی۔ امریکہ 8 کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار398 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ30 لاکھ 36 ہزار132 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 3 کروڑ 1 لاکھ 61 ہزار 909 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 71 لاکھ 66 ہزار 205 ، جرمنی میں 2 کروڑ 28 لاکھ 78 ہزار 428 ، برطانیہ میں 2 کروڑ 18 لاکھ 7 ہزار 532 اور روس میں 1 کروڑ 77 لاکھ 45 ہزار 453 تک پہنچ گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں 1 کروڑ56 لاکھ 35 ہزار 274 اور اٹلی میں 1 کروڑ 53 لاکھ 20 ہزار 753 مصدقہ کیسز ہیں۔