بہاولپور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دریائے ستلج میں میلسی سائفن کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں تیزی سے اضافے کے باعث 40 دیہات اور سیکڑوں بستیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔سیلاب کی وجہ سے 24 اسکول بند کردیے گئے جبکہ محکمہ تعلیم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں چھٹیاں غیر معینہ مدت تک بڑھا دی ہیں۔ادھر بہاولپور میں دریائی بیلٹ کی کئی بستیوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔بورے والا کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافے سے متعدد چھوٹے بند ٹوٹ گئے ہیں