94 فیصد لوگ عربی بولے بغیر دبئی میں رہنا آسان سمجھتے ہیں‘ 81 فیصد نے مقامی لوگوں کو غیر ملکی باشندوں کے ساتھ دوستانہ قرار دیا‘ 86 فیصد غیرملکیوں کو دبئی میں رہائش تلاش کرنا آسان لگتا ہے
دبئی کو غیرملکیوں کے رہنے کیلئے دنیا کا تیسرا بہترین شہر قرار دے دیا گیا ، اس سروے میں کوالالمپور اور ملاگا غیر ملکیوں کے لیے بہترین شہروں کی لسٹ میں سرفہرست ہیں ، 94 فیصد لوگ عربی بولے بغیر دبئی میں رہنا آسان سمجھتے ہیں‘ 81 فیصد نے مقامی لوگوں کو غیر ملکی باشندوں کے ساتھ دوستانہ قرار دیا ‘ 86 فیصد غیرملکیوں کو دبئی میں رہائش تلاش کرنا آسان لگتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنز کی طرف سے ایک سروے کیا گیا جس میں 2021ء میں رہنے والوں کے لیے بہترین اور بدترین شہروں کا جائزہ لیا گیا ، جس میں سے دبئی آباد ہونے میں سادگی کی وجہ سے غیر ملکیوں کے لیے بہترین شہروں میں نمبر 3 ہے کیوں کہ دبئی غیر ملکیوں کے لیے آباد ہونا آسان بناتا ہے ، جب وہ پہلی بار دبئی جاتے ہیں تو زیادہ تر لوگوں کے تجربے کی بنیاد پر ہر کسی کو دوسرے ممالک کے مقابلے میں آباد ہونا نسبتاً آسان لگتا ہے۔دبئی میں تقریباً کوئی زبان کی رکاوٹیں نہیں ہیں کیوں کہ سروے کے دوران 94 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ عربی بولے بغیر دبئی میں رہنا آسان سمجھتے ہیں ، 81 فیصد نے مقامی لوگوں کو غیر ملکی باشندوں کے ساتھ دوستانہ قرار دیا اور 70فیصد نے کہا کہ مقامی ثقافت کا عادی ہونا آسان ہے جب کہ اوسط معیار زندگی بھی دبئی میں رہنے کا ایک زبردست اضافی فائدہ ہے اور یہ شہر بہت محفوظ بھی ہے۔