خلاء سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے خوبصورت مناظر کی ویڈیو سامنے آگئی

راولپنڈی (نیوز مانیٹرنگ )اماراتی خلا باز نے خلا سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر کی ویڈیو شیئر کر دی، جس میں اندھیرے میں بظاہر مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتہائی روشن دکھائی دے رہی ہیں۔تفصیلات مطابق ناسا کے چھ ماہ طویل مشن پر موجود اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے ماہِ صیام کی ستائیسویں شب کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر شیئر کر دیئے۔سلطان النیادی نے یہ وڈیو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر دِکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام اور مسجد نبوی انتہائی روشن دکھائی دے رہی ہیں۔

خلاءخوبصورت مناظرسعودی عربمسجد الحراممسجد نبوی
Comments (0)
Add Comment