حافظ آباد: فصل کو آگ لگنے سے ہزاروںکی گندم جل کر خاکستر

حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت) نواحی دیہات میں دومختلف مقامات پر گندم کی فصل کو آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کی گندم جل کر خاکستر ہوگئی۔ پہلاواقعہ نواحی گائوں خیرو مٹمل میںپیش آیا جہاں انور ولد سلطان کی گندم کو فصل کو ہارویسٹر مشین کی سپارکنگ سے آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں چارکینال میں کھڑی گندم کی فصل جل کر خاکستر ہوگئی ۔دوسراواقعہ کشن گڑھ میں پیش آیا جہاں پر ذوالفقار ولد مختار کی فصل کو آگ لگنے سے دو ایکڑ رقبہ پر کھڑی گندم جل کر خاکستر ہوگئی ۔

Comments (0)
Add Comment