حافظ آباد:گرانفروشوں کو 9لاکھ گیارہ ہزار روپے جرمانہ

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ذخیرہ اندوزوں اور مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دیں۔رواں ماہ کے دوران مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر 281دوکانداروں کو مجموعی طور پر 9لاکھ گیارہ ہزار روپے جرمانہ جبکہ 41دوکانداروں کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ۔

Comments (0)
Add Comment