راولپنڈی (نیوز ڈیسک )یہ ڈاؤن ٹاؤن نیویارک ہے جسے آپ اصل اور قدیم نیو یارک بھی کہ سکتے ہیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ یہاں کم از کم 160 زبانیں بولنے والے تقریباً دو لاکھ افراد رہتے ہیں۔بین الثقافتی میل جول اور باہمی تجارت کا ایک سنگم نظر آتا ہے۔ یہ اگر آپ جانتے ہیں کہ کسی شے کو کہاں دیکھنا ہے، تو آپ اس کی سحر انگیزی کا شکار ہو جائیں گے۔ دوسرے لفظوں میں یہ نیویارک شہر کی روح کو پیش کرنے والا علاقہ ہے: ایک شور مچانے والا، سرمایہ دارانہ ماحول جو پوری دنیا سے ان لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے جو اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرنے یہاں آئے ہوئے ہیں۔
اس شہر کے ڈی این اے کو محسوس کرنے کے لیے اور یہ سمجھنے کے لیے کہ اس محلے کے آباد ہونے کا سلسلہ کیسے شروع ہوا اور اس شہر کا مستبقل کیا ہو سکتا ہے، جیکسن ہائیٹس سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے۔