جینیلیا ڈی سوزا کی10 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا 10 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔جینیلیا ڈی سوزا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنے کیرئیر میں طویل وقفہ لینے کی وجہ بتادی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ فلم کے بارے میں اچھے رویوز سننے سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے، اس لیے میں واقعی بہت پرجوش ہوں کیونکہ جب کوئی 10 سال کے طویل وقفے کے بعد اس انڈسٹری میں دوبارہ کام شروع کرتا ہے تو اسے ہمیشہ ایسے لمحات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں یہ وہ سوچنے پر مجبور ہوتا ہے کہ کیا آپ واقعی اب بھی اسکرین پر اہمیت رکھتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جب اداکار کے کام کی تعریف کی جاتی ہے تو اسے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے، فلم کی کامیابی میں اضافے کی وجہ بننا ایک بہت ہی میٹھا اور حیرت انگیز احساس ہے۔

اداکارہبھارتبولی ووڈجینیلیا ڈی سوزاشوبز انڈسٹریشوبز ستارے
Comments (0)
Add Comment