جھولے مائیاں 

سیاسی جگھڑا dynamic ہو چکا ہے – یہ صرف transform ہو رھا ہے، حل نہیں ہو رھا– 

اس سارے کھیل میں عوام کو صرف جھولے مائیاں ہی بچے ہیں، اسی لئے  پُولی عوام چیخ چیخ کر کہ رہی ہے  ” پائی زور دی”- 

جھولے کا سونگ کرکٹ بال کی طرح دونوں ہوتاہے-اتنی تیزی سے تو گفٹ بھی ان پیک نہیں ہوتے جتنی تیزی سے پچھلے سات آٹھ ماہ میں دونوں طرف سے برّیتیں  ہوئی ہیں- 

اب تو لگتا ہے سیاست اور قانون دونوں برف کے رنگ دار گولوں کی طرح چوسے جانے کے لائق رہ گئے ہیں- 

سمجھنے سمجھانے کے لئے اگر مکمل سیاسی ماحول  اور ریاستی امور میں طاقت کو بڑھانے کا نسخہ چاہیے تو میکاولی کی” پرنس ” پڑھیں – 

اگر عالمی سیاست میں ٹریکٹر کھوبے ( کیچڑ) میں پھنس گیا ہے تو سنُ زو کی "آرٹ آف وار” سے گیان حاصل کریں – دشمن کو پچھاڑنے  کا ایک ہی طریقہ ہے ، واضح ہدف  اور اپنے آپ کا اور دشمن کی صلاحیتوں کا مکمل ادراک ہونا چاہیے-

اگر بات  کیپیٹلزم کی طرف چلی گئی ہے تو وان کلاس وٹز کی آرٹ آف وار پر گرینڈ سٹریجی کا سہارہ لیں جو کہ کاروبار اور جنگ کے لئے یکساں مفید ہے-

اننت امبانی کی شادی جو کہ اب اختتام پزیر ہو رہی ھے ، واضح اشارہ ہے کہ دولت کی کثرت سے کیسے پورے معاشرے کو یرغمال بنایا جا سکتا ہے-

Comments (0)
Add Comment