ماہرین نے جنک فوڈ کھانے کا وقت بتا دیا

دن بھر کی ڈائٹ کے بعد جب شام کا وقت قریب آتا ہے تو ہمت جواب دے دیتی ہے اور ہم غیر صحت بخش غذاؤں کی جانب تیزی سے راغب ہوجاتے ہیں۔کئی افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ وزن کم کرنا چاہتے ہیں مگر جنک فوڈ نہیں چھوڑ سکتے تو پریشان نہ ہوں ماہرین نے آپ کی مشکل کا حل بتادیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جنک فوڈ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو شام چار بجے سے قبل کرلیا جائے، اس کی وجہ ماہریں یوں بیان کرتے ہیں کہ شام یا رات کا وقت ایسا ہوتا ہے کہ جب ہمارا میٹابولزم سست ہوجاتا ہے اور یہ ہی وہ وقت ہے جب ہمارا دل جنک فوڈ کھانے کا دل کرتا ہے۔ماہرین خبردار کرچکے ہیں کہ شام کے اوقات میجنک فوڈ کھانے کا دل کرتا ہے۔ماہرین خبردار کرچکے ہیں کہ شام کے اوقات میں جنک فوڈ کھانے سے وزن میں تیزی سے بڑتھا ہے جبکہ اس کے برعکس اگر یہ ہی جنک فوڈ شام چار بجے سے قبل لیا جائے تو یہ وزن کو خاص متاثر نہیں کرتا۔شام چار بجے کھانا کھاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کی خوراک میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کا امتزاج ہو یا پھر صرف ایسے اسنیک کا استعمال کیا جائے جس میں پروٹین ہو، مثال کے طور پر انڈے کے سینڈوچ یا رول، سیریل اور دودھ یا دال وغیرہ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔اگر آپ دوپہر کے کھانے میں سلاد کھانے کے شوقین نہیں ہیں تو بہتر ہے کہ شام چار بجے کے بعد 250 سے 300 گرام سلاد کا استعمال کریں۔

جنک فوڈصحتغذاماہرین
Comments (0)
Add Comment