جنوبی کوریا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2افراد ہلاک، 2لاپتہ

جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے مارا کے قریب ہیلی کاپٹر سمند ر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 2لاپتہ ہوگئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے جنوبی کوریا کے یونہاپ خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہےکہ کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر جس میں عملے کے 4 افراد سوار تھے، مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 32 منٹ پر مارا جزیرے کے جنوب مغرب کی جانب 370 کلومیٹر دور سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 ہلاک اور 2 لاپتہ ہوگئے ۔کوسٹ گارڈ کی 7 کشتیوں سمیت 17جہاز لاپتہ افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment