جرمنی کی سڑک پر دوڑتی گاڑی میں ڈرائیور چار گھنٹے تک نیند کے مزے لیتا رہا ، جرمنی میں دوڑتی گاڑی میں ڈرائیور چار گھنٹے تک نیند کے مزے لیتا رہا جبکہ گاڑی مرکزی شاہراہ پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی خودکار نظام کے تحت بیمبرگ کی ایک سڑک پر چار گھنٹے سے چل رہی تھی۔پولیس نے 45 سالہ ڈرائیور کو سوتے ہوئے دیکھا تو اس کا پیچھا شروع کر دیا۔ انہوں نے فلیش لائٹیں مارنا اور خطرے کا سائرن بجانا شروع کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سائرن کے مسلسل بجنے کے بعد اس شخص کی آنکھ کھلی جسے روکنے کے بعد حراست میں لے لیا گیاہے۔پبلک پراسکیوشن نے ڈرائیور کے خلاف سڑک پر خطرے کے سبب بننے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی معطل کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ٹیسلا ماڈل 3 تھی جو بغیر ڈرائیور کے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔