جرمنی کے ایک چڑیا گھر میں فیٹو نامی گوریلا 66 برس کا ہوگیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے فیٹو کی سالگرہ بھی منائی گئی۔ اپنی سالگرہ میں گوریلا نے پھلوں کی دعوت اڑائی، جس میں اس نے انگور، تربوز ہی نہیں بلکہ اسٹرابیریز اور بلو بیریز بھی کھائیں۔گوریلا کی سالگرہ کی تصاویر چڑیا گھر انتظامیہ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر بھی شیئر کی ہیں، جسے صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔