جب قاضی واجد نے بشریٰ انصاری کو جاوید شیخ سے شادی کا مشورہ دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ مرحوم اداکار قاضی واجد نے بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ کی شادی کی کافی کوششیں کی تھیں۔حال ہی میں بشریٰ انصاری سمیت بہروز سبزواری اور جاوید شیخ عید الاضحیٰ کے موقع پر نشر کیے جانے والے نجی ٹی وی کے پروگرام کے مہمان بنے۔دورانِ شو بشریٰ انصاری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘جاوید شیخ اپنی رنگینیوں میں چل رہے تھے اسی لیے انہوں نے کبھی میرا دکھ بانٹنے کی کوشش نہیں کی’۔اداکارہ کی بات پر بہروز سبزواری بولے کہ ‘میں سنجیدہ ہوں، ایک مرتبہ قاضی واجد صاحب نے ان دونوں کا دکھ بنٹانے کی کوشش کی تھی، 8 سے 9 سال پہلے قاضی صاحب نے بشریٰ سے کہا کہ یار بشریٰ بات سنو تم جاوید سے شادی کرلو’۔بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ‘اس وقت میرے دوستوں کے علاوہ کسی کو نہیں پتا تھا کہ میری شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے، اس وقت جاوید شیخ بھی اکیلے تھے تو قاضی واجد صاحب نے کہا تم دونوں بہت جچو گے ، تم دونوں شادی کرلو’۔اداکارہ نے کہا کہ ‘ان کی بات سن کر میں ہنسنے لگی اور کہا یہ آپ کیسی باتیں کررہے ہیں، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا، تو ساتھ ہی وہ بولے یہ کیا بدتمیزی ہے، میں سنجیدہ بات کررہا ہوں ‘۔بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ‘ہم لوگ بہت ہی اچھے دوست ہیں اور ایسی کوئی بات کبھی نہیں سوچی، میں نے قاضی واجد کی بات سن کر جاوید کو فون کیا اور کہا کہ تمہارے لیے بہت ہی اچھا رشتہ آیا ہے، لڑکی بہت اچھی ہے، جاوید نے پوچھا کون ہے تو میں نے کہا واجد بھائی میرا نام لے رہے ہیں’۔اداکارہ نے کہا کہ ‘جاوید بھی سن کر قہقہہ لگانے لگا جس پر قاضی بھائی نے کہا کہ تم لوگ بڑے بدتمیز ہو، میں ایک بات کہہ رہا ہوں’۔بشریٰ انصاری نے مزید بتایا کہ ‘ایک بار میں نے کہا قاضی بھائی عید پر میں کھانا کروں گی تو انہوں نے مجھے آنکھ مار کر کہا کہ ان کو بھی بلا لینا’۔واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جن سے ان کی 2 بیٹیاں نریمان انصاری اور میرا انصاری ہیں۔سال 2019 میں انہوں نے اقبال انصاری سے طلاق لے لی تھی جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے اداکار و ہدایت کار اقبال حسین سے دوسری شادی کر لی ہے۔

بشریٰ انصاریجاوید شیخقاضی واجد
Comments (0)
Add Comment