ہر موسم میں با آسانی دستیاب سلاد میں شمار کیا جانے والا کھیرا صحت پر بے شمار فوائد سمیت ڈی ہائیڈریشن سے بھی بچاتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر جبکہ دیگر منرلز اور وٹامنز کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے۔
درمیانے سائز کے ایک کھیرے میں 30 کیلوریز، صفر گرام فیٹ، 6 گرام کاربز، 3 گرام پروٹین، 2 گرام فائبر، 10 فیصد وٹامن سی، 57 فیصد وٹامن کے، 9 فیصد میگنیشیم، 12 فیصد پوٹاشیم اور 9 فیصد میگنیز پایا جاتا ہے، جو جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ نیز، اس کا استعمال جِلد اور آنکھوں کے لیے بھی اکسیر ہے۔