گجرات(نامہ نگار)جامعہ گجرات میں شعبۂ فزکس کے سکالر شہباز خان اور شعبۂ اکنامکس کی منیبہ ثنا کو ان کے متعلقہ شعبوں میں تحقیق مکمل کرنے پر ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کی گئی ہیں۔شہباز خان کے تحقیقی مقالہ کی نگرانی کا فریضہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد اورپروفیسر ڈاکٹر رضوان رضا نے انجام دیا جبکہ منیبہ ثنا نے شعبہ اکنامکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عاطف علی جعفری کی زیرنگرانی اپنے تحقیقی مقالہ کو مکمل کیا ۔