بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد جذباتی انداز میں ٹینس کو خرباد کہتے ہوئے اپنے 20 سالہ کیرئیر کی روداد اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کر دی۔سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ٹینس اسٹار نے آئندہ ماہ فروری میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ریٹارئرمنٹ کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار ایک طویل نوٹ کے ذریعے کیا ہے۔اس نوٹ میں انہوں نے اپنے 20 سالہ کیرئیر کے سفر پر روشنی ڈالی اور اس دوران اہل خانہ اور پرستاروں کی جانب سے ملنے والے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے کے لئے پُر عزم ہیں اور اب اپنا زیادہ تر وقت اپنے بیٹے کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں۔