پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کم از کم تین تبدیلیاں کی جائیں گی، قومی ٹیم مینجمنٹ نے سیریز اپنے نام کرنے کے بعد تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ٹیم مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون میں چار تبدیلیوں کے بارے میں بھی غور کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود شکیل کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف، محمد نواز اور محمد وسیم کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے