تنخواہ 20 ہزار اور بِل 36000، شہری روپرا، شہبازشریف پر بھڑاس کیسے نکالی،جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں بجلی کے غیر معمولی زيادہ بل آنے پر مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے جس میں مہنگائی سے تنگ عوام اپنے دل کی بھڑاس حکمرانوں پر نکال رہے ہیں۔اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جو وزیر اعظم شہباز شریف کو میڈیا کے ذریعے اپنا بل دکھا رہا ہے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔شہری بل دکھاتے ہوئے کہتا ہے کہ ‘ہماری 20 ہزار تنخواہ ہے، کیا ہم نے کارخانے یا فیکٹریاں کھولی ہوئی ہیں؟ کارخانے اور فیکٹریاں تو تمہارے ہیں ‘۔آہ و بکا کرتے شخص نے کہا ‘ہم غریبوں کے گھروں میں صرف 2,2 پنکھے چلتے ہیں، جس کا بل 36 ہزار روپے آیا ہے، اس کے بارے میں سوچو شہباز شریف، اپنی فیکٹریوں کے بارے میں مت سوچو,

20 ہزاراحتجاجی مظاہرےبجلیبِلتنخواہسیلابی ریلےشلتلوشہباز شریففیکٹریاںکارخانےمہنگائیمیڈیا
Comments (0)
Add Comment